جاں بحق ہونیوالوں میں پانچ کا تعلق میلسی ہے

جاں بحق ہونیوالوں میں پانچ کا تعلق میلسی ہے

  

میلسی( نمائندہ پاکستان) کراچی میں فرید ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس کے تصادم کے نتیجے میں میلسی سے تعلق رکھنے والے 5 افراد ہلاک ہو گئے جس میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت چار افراد بھی شامل ہیں بتایا گیا ہے کہ کراچی حادثہ میں میلسی کا ایک بدقسمت خاندان بسلسلہ روزگار کراچی جاتے ہوئے لقمہ اجل بن گیا محلہ احمد رضا کالونی کا رہائشی مظہر حسین اپنی فیملی سمیت کراچی کے علاقہ قیوم آباد میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھاجو میلسی اپنے والدین کے پاس ملنے کیلئے آیا ہوا تھا اور گذشتہ روز فرید ایکسپریس میں اپنی بیوی کوثر مائی اور 2کمسن بیٹوں 5 سالہ زہرہ اور 4 سالہ سکینہ کے ہمراہ سوار ہو ا اور کراچی میں ہونے والے حادثے میں پوری فیملی ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ میلسی کے نواحی موضع مراد پور کا رہائشی محمد اقبال ولد محمد عظیم بھی اسی بد قسمت ٹرین میں سوار تھا جو بسلسلہ مزدوری کراچی جا رہا تھا جو اس حادثے کا نشانہ بن کر دم توڑ گیا پانچوں لاشیں بذریعہ جہاز واپس لائی جا رہی ہیں اور آج دن کسی بھی وقت میلسی پہنچیں گی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -