میلسی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 6افراد زخمی ہو گئے

میلسی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 6افراد زخمی ہو گئے

  

میلسی(نامہ نگار) لانڈھی ٹرین حادثہ میں میلسی کے افراد بھی جاں بحق اور سعودی عرب جانے والے ایک خاندان کے چھ افراد زخمی،تفصیل کے مطابق لانڈھی کراچی اسٹیشن پر فرید ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس تصادم میں جہاں میلسی سے محلہ ریاض آباد کے ایک ہی خاندان میاں مظہر حسین،بیوی کوثر اور دو بیٹیاں زہرا،سکینہ جاں بحق ہوئے وہاں میلسی سے روز گار کے سلسلہ میں سعودی عرب جانے والے نواحی علاقے شاہ ستار کے رہائشی خاندان کے چھ افراد زخمی ہو گئے۔ جن میں احمد نواز، زاہد نواز، اللہ دتہ و دیگر شامل ہیں۔ جن کوہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو بذریعہ میلسی منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ جن کا نماز جنازہ آج ادا کیا جائے گا۔دوسری طرف افسوس ناک واقعے پر ممبر قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس ، صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس، سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں ماجد نواز، سابق قومی اسمبلی محمود حیات خان عرف ٹوچی خان ، ایم پی اے جہانزیب خان کھچی، تحصیل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) چوہدری غیور اسلم، چیئر مین میلسی پریس کلب ملک عبدالجبار ملتانی، سٹی صدر یوتھ ونگ رانا حفیظ طاہر، ملک وقار احمد ملتانی سمیت ددیگر نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -