پندرہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری

پندرہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری

  

لاہور )کامرس رپورٹر(تھرمل کی پیداوار میں اضافہ اور ہائیڈل کی پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال پہلے کی سطح پر برقرار رہا جس کے باعث پندرہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ اور مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ سوئی ناردرن کی جانب سے گزشتہ روز سے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کا سلسلہ شروع کئے جانے سے تھرمل کی پیداوار بڑھی جبکہ دوسری جانب ارسا نے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی کردی جس سے ہائیڈل کی پیداوار میں کمی ہوئی ۔دوسری جانب پی ایس او کی جانب سے وزارت بجلی و پانی کو وارننگ دی گئی ہے کہ اگر چند روز میں ادائیگی نہ کی گئی تو پاور پلانٹس کو تیل کی سپلائی بند کر دی جائے گی پی ایس او نے پی ائی اے کو جیٹ فیول کی سپلائی گزشتہ روز سے بند کردی ہے ۔ گزشتہ روز شہروں میں دس سے بارہ گھٹنے جبکہ دیہی علاقوں میں پندرہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی مرمت کے نام پر سب ڈویژنوں میں دو دو فیڈرز آٹھ سے دس گھنٹے کے لئے بند رکھے گئے۔ ان فیڈرز والے علاقوں میں بعد ازاں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -