ہنگو ،سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری گرفتار

ہنگو ،سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری گرفتار

  

ہنگو (بیورورپورٹ) تھانہ صدر پولیس کی کاروائی۔پولیس کودہشت گردی سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر فضل محمد بتایا کہ ڈی پی او ہنگو شاہ نظر کی خصوصی ہدایت پرتھانہ صدر کے حدود میں سپیشل ناکہ بندی کے دوران پولیس کو دہشت گردی،پولیس کے ساتھ مقابلوں،بھتہ خوری،رہزنی،اغواء برائے تاوان،قتل اقدام قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری محمد زمان عرف گڈکو گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او نے بتایا کہ مذکورہ اشتہاری پر صوبائی حکومت کی جانب سے سرکی قیمت 10لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ پولیس نے خطرناک اشتہاری کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -