بٹ خیلہ میں گورنمنٹ کنٹریکٹرز کی ٹھیکیداروں سے انکم ٹیکس وصولی کیخلاف احتجاج کی دھمکی

بٹ خیلہ میں گورنمنٹ کنٹریکٹرز کی ٹھیکیداروں سے انکم ٹیکس وصولی کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ) گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوانے دھمکی دی ہے کہ اگر ٹیکس فری زون ہونے کے باوجود ملاکنڈ ڈویژن کے ٹھیکیداروں سے انکم ٹیکس کٹوتی بنداور ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز جاری نہ کئے گئے تو ٹینڈروں کے بائیکاٹ کے علاوہ تمام جاری ترقیاتی کام بند کر دیا جائے گاآل گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسو سی ایشن کے ممبر صو بائی ایگزیکیٹو کونسل فضل کریم خان نے پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تعمیراتی محکموں سے کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کی بالادستی کیلئے آن لائن ٹینڈرنگ سسٹم کا اجراء موجود ہ حکومت کا انتہائی قابل تحسین اقدام ہے جس سے نہ صرف اداروں میں شفا فیت پیدا ہو ئی ہے بلکہ ٹھیکیداری جیسے معزز اور اہم پیشے سے کافی حد تک کالی بھیڑوں کا خاتمہ ہو گیا ہے اور اب فیلڈ میں صرف اصل پیشہ ورکنٹریکٹر زرہ گئے ہیں پوری برادری حکومت کے ان مثبت و تعمیری اقدامات کی بھر پورحمایت کر تی ہے انھوں نے افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ دوسری طرف پورے صوبے اور خصو صا ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں کروڑوں روپے کے جاری مختلف ترقیاتی منصو بوں کیلئے صو بائی حکومت فنڈز جاری نہیں کر رہی اور ترقی وخوشحالی کے یہ منصو بے مسلسل التواء کا شکارجبکہ عوام ریلیف سے محروم ہیں اس کے علاوہ انصاف اور تبد یلی کی علمبردار حکومت کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ترقیاتی فنڈز سے باقاعدہ سات فیصد انکم ٹیکس کی کٹو تی کی جارہی ہے جوکہ غیر قانو نی ہے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملاکنڈ سے کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کے باوجود سات فیصد کی کٹوتی ظلم و زیادتی کے مترادف ہے کیونکہ ایک طرف2014ء کے مکمل اور جاری ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے کنٹریکٹر برادری پہلے ہی مشکلات کا شکار اور پائی پائی کی محتاج ہو چکی ہے جبکہ دوسری طرف ان پر ٹیکس کانفاذ جلتی پر تیل کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ اس تشویشناک اور بے چینی کی صورت حال کے خاتمے کیلئے حکومت کی قانو نی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مکمل اورجاری تمام ترقیاتی منصوبوں کیلئے نہ صرف فنڈز کی فراہمی یقینی بنائے بلکہ ملاکنڈ میں نافذ سات فیصد ٹیکس کا فوری خاتمہ کریں تاکہ تعمیراتی شعبے سے وابستہ لاکھوں افراداکے روزگار کی فراہمی اور ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کا یہ سفر جاری رہے۔