پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،4اشتہاری 45مشتبہ گرفتار

پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،4اشتہاری 45مشتبہ گرفتار

  

پشاور( کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی،کینٹ ، رورل اور صدر ڈویژنزکے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن اور مختلف کاروائیوں کے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 04اشتہاری مجرمان سمیت 45جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے سٹی ،کینٹ ، رورل اور صدر ڈویژنز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز،ناکہ بندیوں اور مختلف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں،شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندیوں اور مختلف کاروائیوں کے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی ،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 04اشتہاری مجرمان سمیت 45جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے02عدد کلاشنکوف ،02عدد رائفل ،01عدد ریپیٹر،15عدد پستولیں،186عدد کارتوس،10کلو گرام چرس،3کلوگرام ہیروئن اور 05بوتل شراب برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -