انصاف ایس ایف کی قربانی کو یاد رکھا جائیگا ،مشتاق احمد غنی

انصاف ایس ایف کی قربانی کو یاد رکھا جائیگا ،مشتاق احمد غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان مشتاق احمد غنی نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے عہدیداران مینا خان، ڈاکٹر شفقت ایاز،علامہ اقبال سمیت دیگر کارکنوں کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا مجاہد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ کارکنوں نے قید و بند کی صعبوتیں برداشت کرکے حقیقی معنوں میں انصافین ٹائیگرز ہونے کا ثبوت دیا ہے اور ان کی یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔واضح رہے کی آئی ایس ایف کے عہدیداروں کو پنجاب پولیس نے بنی گالہ اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا اور 3روز جیل میں بند رکھنے کے بعد گزشتہ روز رہا کر دیا تھا۔