صوابی ،مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق

صوابی ،مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق

  

صوابی( بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں نشئی بیٹے نے نشے سے منع کرنے پر بُرا مان کر اپنے باپ کو قتل کر دیا جب کہ رکشہ موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے بیوہ علی اکبر سکنہ مرغز نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے نواسے ذیشان نے جمعرات کے روز اپنے والد وقار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ ملزم ذیشان جو کہ نشے کا عادی تھا اور ان کا باپ وقار ان کو نشہ کرنے سے منع کر تے تھے جس پراس نے طیش میں آکر اپنے والد پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق صوابی مر دان روڈ پر چار باغ کے قریب ایک موٹر کار نمبرIDD8407 رکشے سے ٹکرانے سے ڈرائیورزاہد شاہ سکنہ گوہاٹی اور ایک سواری داؤد سکنہ سیرئی چار باغ گر گئے۔ اس دوران پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آجانے سے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے کالو خان پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -