ملاکنڈ ڈویژن ،قیام امن میں پولیس اور عوام کا کلیدی کرداررہا ہے ،آر پی او

ملاکنڈ ڈویژن ،قیام امن میں پولیس اور عوام کا کلیدی کرداررہا ہے ،آر پی او

  

بونیر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریجنل پولیس افیسر آ ر پی او ملاکنڈ اخترحیات نے کہاہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے امن میں عوام اور پولیس کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاتا ،پولیس جوانوں اورافیسرز نے اپنے جانوں کی قربانیاں دیکر امن قائم کی ۔بونیر کے عوام نے پولیس کے ساتھ مل کر امن کو یقینی بنادیاہے ۔ٹھ ،نوسال قبل ملاکنڈ ڈویژن کے جو حالات پولیس اور عوام نے دیکھے تھے ۔پورے ملک میں ملاکنڈ ڈویژن ایک پرامن علاقہ ہے ،اور یہاں کے امن کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس جوانوں کو چو کس رہنا پڑے گا ،پولیس عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھے ،پولیس کے پاس معاشرہ کے غریب عوام فریاد لیکر اتے ہے جبکہ آمیر وں کے کوئی مسئلے نہیں ہوتے ،اگر ہوں بھی تو وہ اپنا کام نکالتے ہے ۔پولیس میں میرٹ کی بالادستی اور سزا جزا کے عمل سے اسکی کارکردگی میں بہتری ائی ہے ،میرے دفتر کے دروازے پولیس فورس اور عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہے ،ہفتہ میں ایک دن میں نے پولیس کے مسائل کے لئے مختص کیاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک روزہ دورہ وبونیر کے موقع پر پراجکٹ کالونی میں پولیس دربار سے خطاب کے دوران کیا ،آر پی او ملاکنڈ کا بونیر پہنچے پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بونیر ارشاد خان ،ڈپٹی کمشنر بونیر خواجہ سکندر زیشان اور دوسرے افسران نے انکا استقبال کیا ۔پولیس دربار کے موقع پر ڈی پی او بونیر نے پولیس جوانوں اور افسران سے کہا کہ انکے جو مسائل ہوں وہ کھل کر آر پی او کو پیش کرے ،اس موقع پر ڈی ایس پی پیربابا فرمان خان اور دیگر پولیس جوانوں نے اپنے مسائل بیان کئے ،آر پی او اختر حیات نے کہا کہ پولیس حقیقی معنوں میں عوام کے خادم ہے ،ہم عوام کے ٹیکسوں سے تنحواہیں لیتے ہے ۔پولیس کو اختیارات کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داریوں سے بھی باخبر ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بونیر پولیس نے دہشت گردی کے دوران بہت قربانیاں پیش کی ہے اور ان قربانیوں کی وجہ سے اج ہم ایک پرامن زندگی گزاررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس سے کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی میری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے تمام تھانوں کے انچار ج سے کہا کہ معاشرے کے لاچار افراد انکے پاس اتے ہے ۔انکے ساتھ نہایت خوش اسلوبی اور خندہ پیشانی کے ساتھ پیش نا چاہئے ،کیو نکہ ریٹائیر منٹ کے بعد ایک پولیس کے ساتھ بھی اسطرح کے واقعات پیش اسکتے ہے ،ریجنل پولیس افیسر نے کہا کہ بونیر کے زیادہ پولیس چوکیاں خستہ خالی کے شکار ہے ،انشاء اللہ بہت جلد ان کو ٹھیک کیا جائے گا ،انہوں نے اپنے دورے کے دوران پولیس تھانہ بٹاڑہ اور پولیس چوکی نویکلے کا دورہ کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -