مردان ،موبائل مارکیٹ کے دکانداروں کی پولیس رویہ کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

مردان ،موبائل مارکیٹ کے دکانداروں کی پولیس رویہ کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

  

مردان( بیورورپورٹ) شہر کے سب سے بڑے مو با ئل مارکیٹ خلیل پلا زے کے دکانداروں کاپولیس رویہ کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال، مظاہرین نے نیو بس اڈہ روڈ بلاک کرکے اے ایس آئی کو معطل کر نے کے لےئے تین دن کی ڈیڈ لا ئن دے دی خلیل پلازے کے ایک تاجر نے پرانا موبائل خریداتھا پو لیس نے اسے چو ری شدہ قراردے کر دکا ندار کے ساتھ تلخ کلا می ہو ئی اوراسے ماراپیٹا جس کے خلاف خلیل پلا زے سمیت دیگر تاجروں نے مکمل شٹر ڈاوُن کر کے پو لیس کے خلاف اختجا جی مظا ہرہ کیا اس مو قع پر تا جروں نے ڈی پی او مردان سے مطا لبہ کیا کہ ایس آئی لقمان خان کو فوری معطل کیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاجی تحریک شروع کرانے پر مجبور ہو نگے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او مقدم خان کی کا میاب مزاکرات کے بعد مشتعل مظا ہرین منتشر ہو گئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -