چارسدہ ،پختون ایس ایف کے ضلعی چیئرمین کی سلمان احمد کے قتل کی مذمت

چارسدہ ،پختون ایس ایف کے ضلعی چیئرمین کی سلمان احمد کے قتل کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ ( بیورورپورٹ) ضلعی چیئر مین پختون سٹوڈنٹس فیڈ ریشن ہارون زید نے ہزارہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم پی ایس ایف کے طالب علم سلمان احمد کی بہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دن دہاڑے معصوم طالب علم کا قتل صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقتول کا کسی کے ساتھ کوئی تنازعہ اور دشمنی نہیں تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایف باچا خان بابا کے عدم تشدد کے علمبردار ہے مگر عدم تشدد کی پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پی ایس ایف اینٹ کا جواب پتھرسے دینے کی اہلیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ اگر صوبائی حکومت نے مقتول کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا نہ کیا تو صوبہ بھر میں پی ایس ایف اس بہمانہ قتل کے خلاف شدید احتجاج کا راستہ اختیار کریگی جس کی پوری ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔