ڈیرہ میں پولیس کی کارروائی ،خواتین سے 7 کلو چرس برآمد

ڈیرہ میں پولیس کی کارروائی ،خواتین سے 7 کلو چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) ڈی پی او ڈیرہ یاسر آفریدی کی ہدایت پر یارک پولیس نے چنڈہ چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے دو خواتین سے 7 کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ یاسر آفریدی کی ہدایت پر یارک پولیس نے دورانہ ناکہ بندی دو خواتین سے دوران تلاشی ہزاروں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی 7 کلوچرس برآمد کرلی یارک پولیس نے اس واقع کا مقدمہ درج کرلیا ہے عوامی حلقوں نے پولیس کی بروقت کاروائی پر ڈی پی او ڈیرہ یاسر آفریدی اور یارک پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔