سالانہ روحانی اجتماع بخشالی میں کل ہوگا

سالانہ روحانی اجتماع بخشالی میں کل ہوگا

  

بخشالی (نمائندہ پاکستان) سالانہ روحانی اجتماع بخشالی میں 5نومبر بروز ہفتہ منعقد ہوگا، تفصیلات کے مطابق مرکزی جامع مسجد محلہ گوجران بخشالی میں سالانہ روحانی اصلاح اجتماع پانچ نومبر بروز ہفتہ بعد از نماز عصر زیر سرپرستی قاضی حسین احمد شروع ہوگا، اجتماع میں مجالس ذکر ختم خواجگان منعقد ہونگی، اجتماع کے خصوصی نشست بعد نماز عشاء پیر طریقت مولانا اعزاز الحق خصوصی دعط و ذکر فرمائیں گے اور اختتامی دعا بھی فرمائیں گے، عوام الناس کو اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -