وزیراعلیٰ کا عمریونس کے والد اور ثمرگل کے چچازادبھائی کی وفات پراظہارتعزیت

وزیراعلیٰ کا عمریونس کے والد اور ثمرگل کے چچازادبھائی کی وفات پراظہارتعزیت

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جہان پاکستان کے بیورو چیف عمر یونس کے والد محمد یونس اور سینئر صحافی حاجی محمد ثمر گل کے چچا زاد بھائی حنیف گل کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دریں اثناء انہوں نے کراچی میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور جاں بحق افراد کی بخشش کیلئے دُعا کی ہے۔ (آمین)

مزید :

پشاورصفحہ آخر -