اسلام آباد میں کامیاب احتجاج، نواز شریف کے غبارے سے ہوانکل چکی، شکیل ایڈوکیٹ

اسلام آباد میں کامیاب احتجاج، نواز شریف کے غبارے سے ہوانکل چکی، شکیل ایڈوکیٹ

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ اسلام آبادمیں کامیاب احتجاج کی وجہ نوازحکومت کی غبارے ہوانکل چکی ہے اورکسی بھی وقت پھٹ سکتی ہے جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی ۔ان خیالات کااظہارشکیل خان نے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف واحدجماعت ہے جوملک سے کرپشن اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے نوازحکومت کے خلاف کامیاب احتجاج کی کال دینے سے ملک کے کرپٹ سیاستدانوں اورافسران کے اوسان خطاہوچکے ہیں پی ٹی آئی اب مضبوط قوت بن چکی ہے اورملک سے کرپشن اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے بھرپورجدوجہدکی ہے اورائندہ کے لئے بھی حکمرانوں کے کرپشن بے نقاب کرنے کے لئے عملی اقدامات کریگی کیونکہ کرپٹ حکمرانوں کے وجہ سے ملک دیوالیہ ہوچکاہے انشاء اللہ جب تک پی ٹی آئی کاایک کارکن بھی زندہ ہے اس وقت تک کرپشن کے خاتمے کیلئے مال وجانی کی قربانی دیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -