سب انسپکٹر پوسٹ کیلئے تحریری ٹیسٹ کیخلاف رٹ پر جواب طلب

سب انسپکٹر پوسٹ کیلئے تحریری ٹیسٹ کیخلاف رٹ پر جواب طلب

  

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس قیصررشید پرمشتمل دورکنی بنچ نے سب انسپکٹرکی پوسٹ کیلئے ہنگو کے امیدواروں سے تحریری ٹیسٹ لینے کے خلاف دائررٹ پر چیئرمین پبلک سروس کمیشن سے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز دانیال اسدچمکنی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارارشد سمیت10امیدواروں کو ضلع ہنگو سے سب انسپکٹرکی10پوسٹوں کے کوٹے پرقابلیتی امتحان میں اہل قرار دیاتھااورقبل ازیں مذکورہ دس پوسٹوں کے لئے 80امیدوارتھے تاہم پبلک سروس کمیشن نے قابلیتی امتحان کاانعقاد کیاجس میں درخواست گذار دس امیدواروں کو اہل قرار دیا اوراس کے باوجوداب پبلک سروس کمیشن دوبارہ تحریری امتحان کیلئے امیدواروں کو طلب کررہی ہے جوکہ غیرقانونی اورغیرآئینی اقدام ہے لہذاپبلک سروس کمیشن کے اقدام کو کالعدم قرار دیاجائے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -