شیر گڑھ ،ہزارہ یونیورسٹی میں پختون ایس ایف کے کارکن کے قتل کیخلاف احتجاج

شیر گڑھ ،ہزارہ یونیورسٹی میں پختون ایس ایف کے کارکن کے قتل کیخلاف احتجاج

  

شیر گڑھ(نامہ نگار)ہزارہ یونیورسٹی میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن کے قتل کے خلاف پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن لوندخوڑکالج کے طلباء سراپا احتجاج بن گئے شیر گڑھ پریس کلب کے سامنے پختون ایس ایف کا احتجاجی مظاہرہ ، نعرہ بازی اور جلد از جلد قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ احتجاجی مظاہرے سے پختون ایس ایف کے مرکزی رہنماء،لوند خوڑ کالج کے سابق صدراصغر مہمند، اے این پی کے رہنماء امیر خان خٹک اور الطاف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ گذشتہ روز سوات کا رہائشی اور ہزارہ یونیورسٹی میں پختون ایس ایف کا کارکن طالب علم سلیمان خان پر ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں اور وہاں کے رہائشیوں نے تشدد کرکے قتل کیا جو ظلم کی انتہا ہے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کیا جائے اور پختون ایس ایف کے کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جائے انھوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن صوبہ گیر مظاہرے شروع کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -