تعلیم و صحت کی سہولیات ضلعی حکومت کی تر جیحات میں سر فہر ست ہیں، حمایت اللہ ما یار

تعلیم و صحت کی سہولیات ضلعی حکومت کی تر جیحات میں سر فہر ست ہیں، حمایت اللہ ...

  

مردان( بیورورپورٹ)ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے۔ کہ تعلیم و صحت ضلعی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اور محکمہ تعلیم کی پی ٹی سی فنڈز کی مد میں ضلعی حکومت نے 6کروڑ 86لاکھ 99ہزار روپے جاری کئے ہیں۔ جس میں کلاس رومز کنزیومبلز کی مد میں دو کروڑ 61لاکھ 65ہزار روپے ، چھوٹے مرمت کیلئے 3کروڑ 50لاکھ 34ہزار روپے اور فرنیچر کی مرمت کیلئے 75لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے حکام کیساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی کونسلر چےئرمین پرائمری ایجوکیشن مولانا عرفان اللہ ، ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر مردان، ضلعی کونسلر زشبینہ سلیم خان، واجد خان، ایجوکیشن سپورٹس آفیسر اجمل خان اور ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نے محکمہ تعلیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ضلع ناظم نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ ضلعی حکومت نے 2016-17بجٹ میں محکمہ تعلیم کیلئے جو فنڈز رکھے ہیں۔ ان کی مناسب خرچ کیلئے محکمہ تعلیم کے حکام نے کسی قسم کی منصوبہ بندی ابھی تک پیش نہیں کی ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے۔ کہ جلد از جلد متعلقہ منصوبوں کے PC-1تیار کرکے 10نومبر سے پہلے پہلے DDC میٹنگ میں پیش کریں۔ تاکہ ان پر کام شروع کیا جائے۔ ضلع ناظم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کو ہدایت کی کہ PTC میں صرف طلباء کے والدین کو شامل کریں۔ غیر متعلقہ اشخاص کو شامل نہ کیا جائے۔ حمایت اللہ مایار نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو اساتزہ کی حاضری کو یقینی بنانے ، سکولوں کی صفائی اور طلباء کی صفائی کے بارے میں عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ اور محکمہ تعلیم میں ری سٹرکچرنگ کے بارے میں سفارشات تیار کرکے صوبائی حکومت کو ارسال کریں ۔ تاکہ عوامی مسائل کو باآسانی حل کیا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -