ٹرین حادثہ:میلسی کا رہائشی مظہر اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ حادثہ کا شکار ہو گئے

ٹرین حادثہ:میلسی کا رہائشی مظہر اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ حادثہ کا شکار ہو گئے

  

میلسی (نمائندہ خصوصی ) فرید ایکسپر یس لا نڈھی سا نحہ میں میلسی کے ایک خاندان کے چار افراد جا ں بحق خاندان کو سر براہ مظہر حسین ولد اللہ وسایا قوم بھٹی عمر چھتیس سال ، کوثر بی بی زوجہ مظہر حسین عمر تیس سال ، زہرا ں مائی دختر مظہر حسین عمر پانچ سال ، سکینہ مائی دختر مظہر حسین عمر پانچ سال سناراں والی پلی کے رہائشی تھے خاندان کا سربراہ مظہر حسین تھا جو کارو بار کے سلسلے میں اپنی بیوی اور جڑوا ں بیٹیوں کراچی لیکر جا رہا تھا جو لانڈھی سٹاپ پر حادثے میں جاں بحق ہو گئے دوونوں بو گیاں میلسی کے کوٹے کی تھیں مزید معلومات آ رہی ہیں ڈسڑ کٹ کوارڈ نیشن آ فیسر وہاڑی علی اکبر بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی سید شفقت رضا بخاری ، تحصیل میونسپل آ فیسر میلسی چوہدری محمد ندیم انکی رہائشگاہ پر گئے جہاں انہوں اس حادثے کی معلوما ت دریافت کیں اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور نماز جنازہ میں عوامی اور سر کاری حکام کو شریک ہونے کی ہدایت کی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -