تعلیمی اداروں میں جاں لیوا تصادم کا واقعہ انتہائی قابل تشویش ہے، مشتاق احمد غنی

تعلیمی اداروں میں جاں لیوا تصادم کا واقعہ انتہائی قابل تشویش ہے، مشتاق احمد ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے ہزارہ یونیورسٹی تصادم واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 2طلباء کے جاں بحق ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیمی درسگاہوں میں جان لیوا تصادم انہتائی قابل تشویش ہیں، انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی تصادم کے واقع کی اعلی سطح انکوائری کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس ضمن میں محکمہ اعلی تعلیم کو ہدایات جاری کر دی ہیں،مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کی جائے گی تاکہ پس پردہ حقائق کو بے نقاب کیا جائے اور ذمہ داروں کا تعین ہو سکے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو رونما ہونے سے روکا جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -