نو شہرہ سے رائیونڈ جانیولی گاڑی کو پنڈی بھٹیاں کے قریب المناک حادثہ،21جاں بحق، متعدد زخمی

نو شہرہ سے رائیونڈ جانیولی گاڑی کو پنڈی بھٹیاں کے قریب المناک حادثہ،21جاں ...

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ )نوشہرہ مصری بانڈہ سے راؤنڈجانے والے مزدہ گاڑی کا المناک حادثہ 21افراد جاں بحق جبکہ افراد زخمی جن کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتالوں میں داخل کرادیاگیا حادثہ شدید دھندکی وجہ سے پنڈی بھٹیاں کے قریب پیش آیا دوگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نوشہرہ مصری بانڈہ سے جو تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے لاہور جارہے تھے مزدہ گاڑی جب پنڈی بھٹیاں پہنچی تو شدید دھند کی وجہ سے دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خوشنود ولد فروش خان، طاہرولد افسرخان، حامدولد شریف خان، شریف خان کا پوتا، عامر، صفدر، میراوس، مولانا کفایت الحق ولد مولانا عبدالصمد، مختیار، زرتاج محمدخان، نیک آمان اللہ، فقیراللہ، عطاء اللہ، مجاہد، احمد اور ارشاد جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کے نام معلوم نہ ہوسکے تمام جاں بحق افراد کا تعلق مصری بانڈہ نوشہرہ سے ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -