میونسپل سروسز پروگرام کا دائرہ ڈی آئی خان، مینگورہ اور دیر کے اضلاع تک بڑھادیا گیا، عنایت اللہ

میونسپل سروسز پروگرام کا دائرہ ڈی آئی خان، مینگورہ اور دیر کے اضلاع تک ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ کی زیر صدارت جمعرات کے روز لوکل گورنمنٹ کانفرنس روم پشاور میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں میونسپل سروسز پروگرام خیبر پختونخوا کی ڈی آئی خان مینگورہ اور دیر کے اضلاع تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا،ًایک ارب پچیس کروڑ روپے خرچ ہوں گے جس سے مذکورہ اضلاع میں صفائی ستھرائی ،نکاس آب او رپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات بھی بدرجہ اتم میسر آئے گی۔اس موقع پر ایم ایس پی پراجیکٹ ڈائریکٹر ریاض محسود ، انجنےئر عالمگیر آفریدی و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم ایس پی پراجیکٹ کی اب تک کارکردگی اور نئی سکیموں اور مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔سینئر صوبائی وزیر کو حاجی کیمپ بس اڈہ، شاہی کھٹہ ،شاہی باغ وڈ ،پشاور ٹاؤن ون،ٹو،کاکشال، بھانہ ماڑی، تہکال اوردیگر مختلف یونین کونسلوں میں آبنوشی، نکاس آب، صفائی ستھرائی، بوسیدہ و زنگ آلود پائپوں کی تبدیلی، پبلک ٹائلٹس اور ایم ایس پی فنڈزکا استعمال اور گاڑیوں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کیا۔سینئر صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو پراجیکٹ کے تحت عوام کو پانی، صفائی اور نکاس آب کے نظام کو پائیدا ر بنیادوں پر استوار کرنے اور جاری سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی

مزید :

پشاورصفحہ اول -