مہمند ایجنسی، سرحدی دیہات میں3اقوام کا مشترکہ گرینڈ جرگہ

مہمند ایجنسی، سرحدی دیہات میں3اقوام کا مشترکہ گرینڈ جرگہ

  

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، سرحدی دیہات بابازئی کے تین اقوام کو علاقائی مسائل کے حوالے سے مشترکہ گرینڈ جرگہ۔ تیس رکنی نمائندہ مشران کا پولیٹیکل ایجنٹ مہمند کے ساتھ ملاقات مین درپیش مسائل اور مشکلات کی نشاندہی کی۔ بائیزئی سب ڈویژن کیلئے الگ نادرا سنٹر قائم کرنے اور تعلیم و صحت کے مراکز قائم کرنے کا مطالبہ ۔ پولیٹیکل ایجنٹ کی طرف سے تمام مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے پاک افغان سرحدی بائیزئی سب ڈویژن بابازئی کے تیم اقوام بارہ خیل، میروخیل اور موسیٰ خیل کے قومی مشران کا ایک مشترکہ گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد کے علاقے میں رہائش پذیر اور بد امنی کے باعث بے گھر ہونے والے مشران نے شرکت کی۔ جرگہ میں عمائدین نے علاقائی مسائل اور فوری حل طلب مشکلات کا جائزہ لیا۔ جگرے کی مشاورت پر مشران کی تیس رکنی وفد نے ملک طاہر اکبر مہمند، ملک نادر منان مہمند،مولوی فضل مولا، ملک رحیم گل، ملک زرین، ملک محمد اور دیگر کی قیادت میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائیزئی پیر عبداللہ شاہ سے پی اے آفس میں مشترکہ جرگہ کیا۔ جسمیں نمائندہ مشران نے بائیزئی سب ڈویژن کے لوگوں کے شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات اور بلاک شناختی کارڈ کو کاقانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جلد از جلد اجراء پر زور دیا ۔ انہوں نے رش اور پیچیدگیوں سے بچانے کیلئے بائیزئی سب ڈویژن کیلئے الگ نادرا سنٹر دینے کا مطالبہ کیا۔ اور علاقے کی دوبارہ آباد کاری اور متاثرین کی بحالی کیلئے آئی ڈی پیز کا درجہ دلوانے اور مکانات کے معاوضے جلد دینے کا مطالبہ کیا تاکہ باقی نقل مکانی کرنے والے لوگ اپنے علاقوں کو واپس آسکے۔ قومی مشران نے پولیٹیکل انتظامیہ کو دیگر مشکلات سے آگاہ کیا۔ اور بجلی فراہمی کے ساتھ ساتھ شمسی ٹیوب ویل لگانے اور تعلیم و صحت کے مراکز قائم کرنے کا مطالبہ دہرایا۔ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے قبائلی مشران کو یقین دلایا کہ ان کے مسئلے بتدریج حل کئے جائینگے۔ کیونکہ سرحدی دیہات کے عوام سب سے زیادہ متاثرہ، محروم اور پسماندہ ہیں۔ اس موقعہ پر انہوں نے شمشا میں فوری طور پر سکول کھولنے کا حکم دیا۔ اور یقین دہانی کرائی کہ علاقے میں عمائدین کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کئے جائینگے۔ پی اے مہمند نے کہا کہ بائیزئی سب ڈویژن کی ترقی کیلئے حکومت نے خطیر رقم مختص کی ہے کہ میرٹ کے بنیاد پر خرچ کئے جائینگے۔ قومی مشران نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاؤن کا یقین دلایا۔ جرگہ مشران نے مہمند پریس کلب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ نے ان کے مسائل غور سے سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر پوری بابازئی قوم ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے ایم این اے اور سنیٹرزسے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بائیزئی سب ڈویژن کی ترقی اور ضروریات کیلئے خصوصی توجہ دے اور یکساں حقوق دے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -