خیبر ایجنسی ،پولیو ورکر کے قتل میں ملوث عسکریت پسند کا گھر مسمار

خیبر ایجنسی ،پولیو ورکر کے قتل میں ملوث عسکریت پسند کا گھر مسمار

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)سوات سکاوٹس اور پولیٹیکل انتظامیہ کا مشترکہ کاروائی پولیو ورکر کے قتل میں ملوث عسکریت پسند کا گھر مسمار کردیا تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی مکی خیل میں پولیٹیکل انتظامیہ کے خاصہ دار فورس اور سوات سکاوٹس 214وینگ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پولیو ورکر امین خان کے قتل میں ملوث عسکریت پسند نور محمد عرف نورائی کے گھر کو بلڈوزروں کے ذریعے مسمار کردیا گیا ۔ایف سی اور خاصہ دار فورس نے علاقے کامحاصرہ کرکے بلڈوزروں کے ذریعے گھر کو مسمار کردیا واضح رہے کہ عسکریت پسند نور محمد گزشتہ روز غنڈی میں جھڑپ کے دوران ہلاک ہوا تھا اور پولیو ورکر کے قتل میں ملوث تھا۔اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ضیاء الرحمان مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نور محمد پولیو ورکر کے قتل میں ملوث تھا اور گزشتہ روز فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا تھا اس لیے قانون کے مطابق ان کے گھر کو مسمار کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -