پنجاب میں آج بھی دھوئیں کے بادل ٹریفک حادثات،3افرادجاں بحق،موٹر وے بند

پنجاب میں آج بھی دھوئیں کے بادل ٹریفک حادثات،3افرادجاں بحق،موٹر وے بند
پنجاب میں آج بھی دھوئیں کے بادل ٹریفک حادثات،3افرادجاں بحق،موٹر وے بند

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی ”سموگ“ کا راج ہے۔ ساہیوال اور پنڈی بھٹیاں میں ٹریف حادثات کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ حد نظر انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔ مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آج تیسرے روز بھی دھوئیں کے بادلوں نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں ہر چیز کو چھپا رکھا ہے، حد نظر بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے اتھاری کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق موٹر وے بھی پر صورتحال انتہائی خراب ہے۔ موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد ، لاہور سے سیال موڑ،مانگا منڈی، پتوکی اوکاڑہ ،ساہیوال اور خانیوال سمیت مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ ۔ موٹروے اور سڑکوں پر سفر کرنے والوں کو رفتار کم اور فوگ لائیٹس کے استعمال کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ساہیوال میں دھند کے باعث حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے جبکہ پنڈی بھٹیا ں میں بھی ایک شخص دم توڑ گیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -