جعلی دستاویزات سکینڈل، ہیلری کے خلاف تحقیقات شروع

جعلی دستاویزات سکینڈل، ہیلری کے خلاف تحقیقات شروع
جعلی دستاویزات سکینڈل، ہیلری کے خلاف تحقیقات شروع

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایف بی آئی اور انٹیلی جنس اداروں نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف جعلی دستاویزات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ہلیری کلنٹن کے خلاف ایسی جعلی دستاویزات زیر گردش تھی جن میں مختلف افراد سے منسوب خطوط میں ہلیری کے بارے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ان میں ڈیموکریٹک سینیٹر ٹام کار سے منسوب ایک خط بھی شامل ہے جس میں ہلیری کو لکھا گیا ہے کہ وہ کسی صورت اس الیکشن کو ہارنا نہیں چاہتے۔ سینیٹر ٹام نے اسے جعلی سازی قرار دیا ہے۔ جعلی دستاویز کچھ عرصے قبل ایف بی ا?ئی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کےحوالے کردی گئی تھیں جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -