لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں دو کشتیوں کو حادثہ،240 افراد ڈوب گئے

لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں دو کشتیوں کو حادثہ،240 افراد ڈوب گئے
لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں دو کشتیوں کو حادثہ،240 افراد ڈوب گئے

  

طرابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) طرابلس میں امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں دو کشتیوں کے حادچے میں 240سے زائد تارکین وطن ڈوب گئے ۔ڈوبنے والے افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق مغربی افریقہ سے تھا ۔ بی بی سی نے اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کی ترجمان شارلٹ سمی کے حوالے سے بتایا ہے کہ فی الحال کوئی لاش نہیں نکالی جا سکی تاہم انتیس افراد کو بچالیا گیا ہے۔ ادھر تارکین وطن کی بین الاقوامی تنظیم کے ترجمان لیونارڈ ڈوئل کا کہنا ہے کہ رواں سال بحیرہ روم عبور کرنے کے لیے خطرناک سفر کرنے والے 4200 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہو چکے ہیں۔اس سے قبل اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ 2016 سفر کرنے والے تارکین وطن کے حوالے سے خطرناک ترین سال ہو سکتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -