ملیر شادمان کالونی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 7افراد کی حالت غیر، ہسپتال منتقل

ملیر شادمان کالونی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 7افراد کی حالت غیر، ہسپتال ...
ملیر شادمان کالونی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 7افراد کی حالت غیر، ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کے علاقے ملیر شادمان کالونی میں مضر صحت کھانا کھانے سے سات افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق ملیر شاد مان کالونی میں مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں کال موصول ہوئی جس کے بعد اہلکار موقع پر پہنچے اور متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متاثرہ افراد میں خواتین بھی شامل ہیں تاہم تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ دوسری جانب پولیس کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے تاکہ واقعے کے تحقیقات کا آغاز ہو سکے ۔

مزید :

کراچی -