کراچی، مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک،پچاس ون ویلر پکڑے گئے

کراچی، مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک،پچاس ون ویلر پکڑے گئے
کراچی، مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک،پچاس ون ویلر پکڑے گئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ کیماڑی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم مارا گیا جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاو¿ن سے دس مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے۔ ون ویلنگ کرنے والے پچاس سے زائد افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کیماڑی کے علاقے جیکسن میں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزم کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاو¿ن میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن میں پانچ موبائل اور پینتیس پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کو تھانے منتقل کر کے تفتیش جاری ہے۔ادھر گزری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنیوالے پچاس سے زائد موٹرسائیکل سواروں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران چالیس سے زائد موٹر بھی ضبط کرلی گئیں۔

مزید :

قومی -