رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی سیکیورٹی کیلئے بائیو میٹرنگ مشینوں کے استعمال کا فیصلہ

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی سیکیورٹی کیلئے بائیو میٹرنگ مشینوں کے استعمال کا ...
رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی سیکیورٹی کیلئے بائیو میٹرنگ مشینوں کے استعمال کا فیصلہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور پولیس نے رائیونڈ اجتماع میں مشکوک افراد کی شمولیت روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ا بتک نیوز کے مطابق لاہو رکے نواح رائیونڈ میں لگنے والے سالانہ تبلیغی اجتماع میں مشکوک افراد کا پتہ لگانے کیلئے پولیس نے بائیو میٹرنگ مشینوں سے چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔اجتماع میں شریک ہونے والے افراد کو بائیومیٹرنگ مشینوں کی مدد سے چیکنگ کے بعد اجتماع میں داخل ہونے دیا جا ئے گا ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

لاہو پولیس کے اعلٰی حکام کا کہنا ہے کہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور شرکاءکی بائیومیٹرنگ چیکنگ اور مکمل شناخت کے بعد پنڈال میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ملیر شادمان کالونی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 7افراد کی حالت غیر، ہسپتال منتقل

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک شناخت نہ ہونے پر شرکاءکو حراست میں لے لیا جائے گا جبکہ تصدیق نہ ہونے والے افراد سے مکمل تفتیش بھی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ رائیونڈ اجتماع کی سیکیورٹی میں جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ کیا جا رہا ہے جبکہ رائیونڈ اجتماع کی مانیٹرنگ اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے، رائیونڈ اجتماع کا پہلا مرحلہ جمعرات کے روز بعد نماز عصر شروع ہوا ہے اور دعا اتوار کے روز ہو گی جبکہ دوسرا مرحلے اگلے ہفتے شروع ہو گا ۔

مزید :

لاہور -