امریکہ میں صدارتی الیکشن 4 روز بعد، ہیلری اور ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں ۔انتخابی معرکہ سر کرنے نکلے ڈیموکریٹ اور ری پبلکن امیدواروں کے درمیان عوامی حمایت کا فرق بہت کم رہ گیا ہے ہلیر ی کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان عوام حمایت کا فرق بہت کم رہ گیا۔اس وقت مقبولیت میں ہلیری کلنٹن ٹرمپ سے تین پوائنٹس آگے ہیں۔نیویارک ٹائمز اور سی بی ایس نیوز پول کے نتائج کے مطابق 45 فیصد افراد ہلیری جبکہ 42فیصد ٹرمپ کے حامی ہیں۔
مزید پڑھیں :جعلی دستاویزات سکینڈل، ہیلری کے خلاف تحقیقات شروع
ہلیر ی کلنٹن کے ساتھ صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شریک ہونے والے برنی سینڈرز نے بھی نارتھ کیرولائنا میں نتخابی ریلی میں شرکت کی ،ان کا کہنا تھا کہ ہم کئی سالوں سے تعصب کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ، لیکن ٹرمپ اپنی مہم ہی تعصب کی بنیا د پر چلا رہے ہیں۔ہلیری کی ریلی میں شریک سیاہ فام نرس بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی تضحیک کا نشانہ بن چکی ہیں ،ان کا کہنا کہ ٹرمپ نے محض انھیں سیاہ فام کے باعث اپنے ادارے میں پریکٹس کی اجازت نہیں دی تھی۔