آرمی چیف کی کیمبرین پٹرول مشقوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم کو مبارکباد

آرمی چیف کی کیمبرین پٹرول مشقوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم ...
آرمی چیف کی کیمبرین پٹرول مشقوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم کو مبارکباد

  

راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول مشقوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شاندار کارکردگی دکھانے اور قومی پرچم سربلند کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔

کیپٹن صفدرنے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ، مریم نواز کی آف شور کمپنیوں سے انکار ، عمران خان کی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا

کیمبرین پٹرول مشقیں 14 سے 23 اکتوبر تک برطانیہ میں منعقد ہوئیں جن میں دنیا کے 122 ملکوں کی افواج نے حصہ لیا۔ رواں سال پاک فوج کے کوراول، 37 ویں ڈویژن پنجاب 59کے جوانوں نے برطانیہ میں ہونے والی کمبریں پٹرول ایکسرسائز میں پاک فوج کی نمائندگی کی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مشقوں میں تیسری مرتبہ سونے کا تمغہ جیتا۔

مزید :

راولپنڈی -