نو ازشریف کا سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے رابطہ عوام مہم پھر شروع کرنیکا فیصلہ

نو ازشریف کا سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے رابطہ عوام مہم پھر شروع ...
نو ازشریف کا سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے رابطہ عوام مہم پھر شروع کرنیکا فیصلہ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد نوازشریف نے سیاسی چیلنجوں کا سیاسی انداز میں مقابلہ کرنے کے لئے ازسر نو رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق مسلم لیگ کے مرکزی عہدیداروں کے انتخابات کے بعد ضلعی اور تحصیل سطح پر پارٹی کی تنظیم نو کی جائے گی۔ رواں ماہ کے دوران پارٹی کے سیکرٹری جنرل کی نامزدگی بھی عمل میں آجائے گی۔ صوبہ خیبرپختونخوا سے امیر مقام کو سیکرٹری جنرل بنائے جانے کا امکان ہے۔جنہوں نے خیبر پختونخوا میں بڑے بڑے جلسے منعقد کرکے سیاسی دھاک بٹھا دی ہے۔وزیراعظم آئندہ ہفتے چیدہ چیدہ مسلم لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ مسلم لیگی رہنماؤں سے مشاورت سے آئندہ سیاسی عمل تیار کریں گے۔

کابینہ سے مشاورت کے بغیر وزیراعظم کے فیصلوں کا معاملہ، وفاق کی نظر ثانی اپیل خارج، وزیراعظم کابینہ کو بائی پاس نہیں کرسکتے،سپریم کورٹ

مزید :

اسلام آباد -