جہانگیر ترین ہرجانہ کیس، شہبازشریف کو نوٹس جاری

جہانگیر ترین ہرجانہ کیس، شہبازشریف کو نوٹس جاری
جہانگیر ترین ہرجانہ کیس، شہبازشریف کو نوٹس جاری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جہانگیر ترین کی جانب سے ہتک عزت کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔دوران سماعت جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ان کے موکل جہانگیر ترین پر کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرانے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ، وزیراعلی کو سیکشن 8 کے تحت نوٹسز بھی بھیجے گئے مگر انہوں نے معافی نہیں مانگی.

مزید پڑھیں :کابینہ سے مشاورت کے بغیر وزیراعظم کے فیصلوں کا معاملہ، وفاق کی نظر ثانی اپیل خارج، وزیراعظم کابینہ کو بائی پاس نہیں کرسکتے،سپریم کورٹ

عدالت نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو 12 نومبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔یاد رہے کہ قرضے معافی کے الزامات پر جہانگیر ترین نے شہباز شریف کے خلاف تیس ارب روپے کے ہرجانے کا کیس دائر کررکھا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -