وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اہم ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اہم ملاقات، ملک کی مجموعی ...
وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اہم ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان 12 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات ہے اور چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ آج کی ملاقات گزشتہ روز کے تسلسل میں ہوئی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں جبکہ ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -