بچوں کو قطرے کیوں نہیں پلوائے؟پولیو ٹیم اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈلا،بجلی،گیس کے میٹر اتاردیئے

بچوں کو قطرے کیوں نہیں پلوائے؟پولیو ٹیم اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ...
بچوں کو قطرے کیوں نہیں پلوائے؟پولیو ٹیم اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈلا،بجلی،گیس کے میٹر اتاردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں پولیو ٹیم نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار پر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ تشدد کا واقعہ ارباب کرم خان روڈ کے علاقے مشرق گلی میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں :پنجاب میں آج بھی دھوئیں کے بادل ٹریفک حادثات،3افرادجاں بحق،موٹر وے بند

اہل خانہ کے مطابق پولیو ٹیم اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے ساتھ انکے گھر 5 بجے کے قریب آئی۔ اہل خانہ کی جانب سے پولیو ٹیم کو بتایا گیا کہ انکے بچے سکول میں ہیں اور پولیو کے قطرے پی چکے ہیں جس پر پولیو ٹیم نے گھر میں موجود نابینا شخص اور ملازم کو زد و کوب کیا اور گھر کے بجلی اور گیس کے میٹر اتار کے اپنے ساتھ لے گئے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

مزید :

قومی -