دنیا میں لگزمبرگ کے عوام سب سے زیادہ گوشت کھاتے ہیں: سروے

دنیا میں لگزمبرگ کے عوام سب سے زیادہ گوشت کھاتے ہیں: سروے
دنیا میں لگزمبرگ کے عوام سب سے زیادہ گوشت کھاتے ہیں: سروے

  

نیویارک (جنگ نیوز) اقوام متحدہ کی جانب سے کرائے گئے ایک حالیہ سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ گوشت کھانے والے ممالک میں لگزمبرگ پہلے نمبر پر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ہانگ کانگ اور تیسرے پر امریکا کا نام سامنے آیا ہے۔

سروے کے اعداد و شمار کے مطابق لگزمبرگ میں لوگ سالانہ 142.5؍ کلوگرام گوشت کھا جاتے ہیں جبکہ ہانگ کانگ میں یہ مقدار 134.2؍ کلوگرام ہے۔ امریکا میں ہر شخص سالانہ 126.6؍ کلوگرام گوشت چٹ کر جاتا ہے۔ فہرست کے مطابق دنیا میں سب سے کم گوشت بنگلادیش کے عوام استعمال کرتے ہیں جہاں ہر شخص سالانہ 3.1؍ کلوگرام گوشت کھاتا ہے۔

ٹیلی نار نے پاکستان کے بڑے سکول چین کے ساتھ مل کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں‎‎

فہرست میں امریکا تیسرے نمبر پر ہے جس کے بعد بالترتیب آسٹریلیا، آسٹریا، سپین، قبرص، نیوزی لینڈ، ڈنمارک، آئرلینڈ اور اسرائیل کا نام آتا ہے۔ فہرست میں برطانیہ کا 25واں نمبر ہے جہاں ہر شخص سالانہ 83.9؍ کلوگرام گوشت کھاتا ہے۔ یہ رپورٹ دنیا بھر میں خوراک اور زرعی صورتحال کے حوالے سے کرائے جانے والے ایک سروے کے نتیجے میں تیار کی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -