اب تیر کمال دکھائے گا ، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے تو نتائج کیلئے تیار رہیں : وزیر اعلیٰ سند ھ
گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب تیر کما ل کھائے گا ۔بلافیلڈمیں کھیلے یا شیرجنگل چلاجائے ”تیرسے شیراوربلے کاشکارکریں گے“۔ لانگ مارچ بھی جمہوریت کا حصہ ہے تاہم اگر کسی نے اوچھتے ہتھکنڈے استعمال کیے تو نتائج کیلئے تیار رہیں ۔ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ۔
گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں بلاول بھٹو عوام کو متحرک کریں گے اور آج کے جلسے کے دوران اہم اعلان کریں گے ، بلال بھٹو نے وفاقی حکومت کے آگے چار مطالبات رکھے ہیں اور ہم جمہوری طریقے سے حکومت پر دباﺅ ڈال سکتے ہیں تاہم امید ہے احتجاج کرنے کی نوبت نہیں آئیگی ۔
محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشن گوئی کر دی
پرویز مشرف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انکا وہ خشر نہیں ہوا جو ہونا چاہئیے تھی۔ وزیر اعظم نے سی سی آئی کی پچھلی میٹنگ میں تین ماہ قبل منعقد کی ، اپنے مطالبات کیلئے جمہوری طریقہ کار کے مطابق احتجاج کریں گے اور پارٹی پالیسی کے مطابق آگے بڑھیں گے ۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے ہندوبرادری کے ساتھ دیوالی منانی تھی مگر سانحہ کوئٹہ کے باعث تیس اکتوبر کی تقریب منسوخ کی تھی۔