چائے والا، رکشہ والا کے بعد اب آئی سبزی والی

چائے والا، رکشہ والا کے بعد اب آئی سبزی والی
چائے والا، رکشہ والا کے بعد اب آئی سبزی والی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستان کے چائے والے اور رکشے والا کے بعد ایک اور ملک ملک بھی اپنی سبزی والی کو لیکر میدان میں آگیا۔ایک رپورٹ کے مطابق نیپال کی سبزی فروش لڑکی کسم شریستا کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جو اردگرد سے بے نیاز ہوکر اپنے کام میں مصروف رہتی ہے۔سبزی والی نے بھی ٹوئٹر ٹرینڈ میں جگہ بنالی ہے۔ ایک علاقائی بازار میں سبزی فروخت کرنے والی اس لڑکی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

’میں حاملہ ہوں اور میرا ہونے والا بچہ۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسا اعلان کردیا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں اور عیسائیوں کو غصے سے آگ بگولا کردیا

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ”جب خوبصورتی اور کڑی محنت کو ملایا جائے تو نتیجہ نکلتا ہے نیپال کی ترکاری والی، سوشل میڈیا فیم زندہ باد۔“ ایک اور صارف نے لکھا ”نیپال کی ترکاری والی نے اپنے شکل و صورت سے انٹرنیٹ پر قبضہ کرلیا ہے“ کچھ لوگوں نے تو ”ترکاری والی“ اور ”ائے والے“ کی شادی کی تجویز بھی دے ڈالی ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق ٹوئٹر پر نیپال کی ایک ”ترکاری والی“ مشہور ہوگئی ہے ۔ نیپال کی رہائشی یہ سبزی فروش نوجوان لڑکی نہایت خوبرو ہے جس کی تصاویر روپ چندرامہارجن نے لیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ ان تصاویر میں اس سبزی فروش لڑکی کو سبزی کی ٹوکری اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔ کسم شریستا سبزیاں فروش کرکے اپنے والدین کی مدد کرتی ہے۔

ایک فحش اداکارہ نے کچھ بھی کئے بغیر بڑے عرب ملک کا پورا نظام تہس نہس کرکے رکھ دیا

مہارجن کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسم کی اجازت سے اس کی تصاویر لیں تاہم اب تمام تر سوشل میڈیا پر کسم اور اس کے دلکش حسن کے چرچے ہیں۔ چند روز قبل پاکستان میں اسلام آباد کا رہائشی چائے والا ارشد خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر ایسی مقبول ہوئیں کہ مختلف کمپنیوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر نیپال سے تعلق رکھنے والی بچی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -