پی آئی اے نے کوئٹہ سے ملتان کیلئے فضائی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا

پی آئی اے نے کوئٹہ سے ملتان کیلئے فضائی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا
پی آئی اے نے کوئٹہ سے ملتان کیلئے فضائی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کوئٹہ سے ملتان فضائی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے نے کوئٹہ سے ملتان کیلئے دوبارہ سے فضائی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، فضائی سروس یکم دسمبر سے دوبارہ شروع کی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے ملتان کے روٹ پر ہفتہ وار 2پروازیں چلائی جائیں گی ۔ ایک پرواز جمعرات اور دوسری اتوار کے روز کوئٹہ سے ملتان جائے گی ۔

مزید :

قومی -