نواز شریف نے ہمارے 4مطالبات تسلیم نہ کیے تو 2017ءمیں انتخابات ہوں گے : بلاول بھٹو

نواز شریف نے ہمارے 4مطالبات تسلیم نہ کیے تو 2017ءمیں انتخابات ہوں گے : بلاول ...
نواز شریف نے ہمارے 4مطالبات تسلیم نہ کیے تو 2017ءمیں انتخابات ہوں گے : بلاول بھٹو

  

رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ2018ہمارا سال ہے ، نوازشریف اگر ہمارے چار مطالبات نہیں مانتے تو 2017ءمیں انتخابات ہوں گے ۔عوام ساتھ دے تو ہمیں ملک میں تبدیلی لانے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ نواز شریف کو بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے ۔

جمال دین والی میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں اگلی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی ، پیپلز پارٹی جمہوری احتساب چاہتی ہے تاہم اگر ہمارے چار مطالبات تسلیم کیے تو 2018ءتک نوازشریف حکومت قائم رکھ سکیں گے ۔

بلدیاتی نمائندوں سے خطاب میں انہوں نے سوال کیا کہ جب سے بی بی کا بیٹا آیا ہے تب سے تبدیلی آئی یا نہیں ؟انشاءاللہ ہم سب ملکر کام کریں گے اور ہم ملکر پارٹی میں بھی تبدیلی لےکرآئیں گے۔

مزید :

قومی -