پشاور ہائی کورٹ نے افغان خاتون شربت گلہ کو ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا

پشاور ہائی کورٹ نے افغان خاتون شربت گلہ کو ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا
پشاور ہائی کورٹ نے افغان خاتون شربت گلہ کو ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور ہائی کورٹ نے افغان خاتون شربت گلہ کو ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کی خصوصی عدالت نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے جرم میں گرفتار افغان خاتون شربت گلہ کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔ عدالت نے شربت گلہ کو پندہ روز قید اور1لاکھ 10ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شربت گلہ کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں شربت گلہ نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا اعتراف بھی کیا جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کو سزا کے ساتھ ساتھ ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا ۔

افغان سفیر عمر زخیوال کا کہنا ہے کہ شربت گلہ قانونی جنگ سے آزاد ہو گئی ہے اور امید ہے کہ وہ پیر کو افغانستان پہنچ جائے گی ۔ افغان سفیر کا مزید کہنا ہے کہ شربت گلہ کی افغان صدر سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔

یاد رہے افغان خاتون شربت گلہ کو چند روز قبل ایف آئی اے نے پشاور کے علاقے سے گرفتار کیا تھا ، ان پر غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا الزام تھا ۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -