”یہ بات کہہ کر بری طرح پھنس گئے“ کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جواب میں ایسا کیا کہہ دیا جو ثابت نہیں کیا جا سکے گا، سینئر صحافی کا دعوی جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

”یہ بات کہہ کر بری طرح پھنس گئے“ کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جواب ...
”یہ بات کہہ کر بری طرح پھنس گئے“ کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جواب میں ایسا کیا کہہ دیا جو ثابت نہیں کیا جا سکے گا، سینئر صحافی کا دعوی جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی عمر چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس میں کیپٹن صفدر کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں مریم نواز شریف کے کسی کمپنی کی مالک ہونے کی تردید کی گئی ہے اور اس دعوے کو ثابت کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

کیپٹن صفدرنے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ، مریم نواز کی آف شور کمپنیوں سے انکار ، عمران خان کی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن اور حسین نواز ملک سے باہر ہیں اور ان کی ملکیت میں کسی کمپنی کی تردید کی ضرورت بھی نہیں ہے کیونکہ جو پاکستانی شہری 180 دن سے زیادہ وقت پاکستان سے باہر گزارتے ہیں تو انہیں 2 سال تک ٹیکس ریٹرن پیش کرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی ۔

ان دونوں کا بزنس پاکستان سے باہر ہے اور وہ وہیں پر کمپنیاں چلا رہے ہیں اس لئے انہیں پاکستان میں ڈکلیئر کرنا ضروری نہیں ہے لیکن مریم نواز پاکستان میں رہتی ہیں اور 2 کمپنیاں ان کے نام پر ہیں۔

ٹیلی نار اور بیکن ہاﺅس نے مل کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں جو بیان جمع کرایا ہے اس میں بھی یہی کہا گیا ہے کہ مریم نواز شریف کسی کمپنی کی مالک نہیں ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ آج کیپٹن صفدر کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں بھی یہی دعویٰ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا کہ کیا ہوتا ہے لیکن بظاہر اس دعوے کو ثابت کرنا بہت مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن لگتا ہے اور میرے خیال سے وہ اپنے اس دعوے کو ثابت نہیں کر سکیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -