تحریک انصاف او رعوامی تحریک میں اختلافات نہیں ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر ساتھ کھڑے ہونگے : نبیلہ حاکم علی

تحریک انصاف او رعوامی تحریک میں اختلافات نہیں ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر ساتھ کھڑے ...
تحریک انصاف او رعوامی تحریک میں اختلافات نہیں ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر ساتھ کھڑے ہونگے : نبیلہ حاکم علی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس پاناما لیکس سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔مریم ،حسن اور حسین نواز کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہونا ہوگا۔ پاکستان عوامی تحریک اور پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا نہیں ہوئے ہر مشکل وقت میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔سانحہ ماڈ ل ٹاﺅن کے شہداءکو انصاف دلانا ہمارے فرض ہے۔عوامی تحریک جب بھی سانحہ پر تحریک کی کال دے گی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ غریب اور امیر کےلئے ایک جیسا قانون ہو گا تو ہم ترقیافتہ قوموں کا مقابلہ کرسکیں گے۔ تحریک انصاف جمہوریت کو ختم نہیں مضبوط کرنا چاہتی ہے جبکہ چور اور ڈاکوں جمہوری اداروں کو کبھی مضبوط نہیں کرسکتے۔’’ تحریک انصاف جمہوریت پسند پارٹی ہے ہم کرپٹ نظام کا خاتمہ کرنے آئے ہیں۔ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں امیر اور غریب کو یکساں سہولیات میسر ہوں‘‘۔

 پانامالیکس کی شفاف تحقیقات نئے پاکستان کی بنیا دثابت ہو گی : چودھری سرور

نبیلہ حاکم نے مزید کہا عوامی تحریک اور پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا نہیں ہوئے ہر مشکل وقت میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔نوک جونک ہر پارٹی میں ہوتی رہتی ہے۔خرم نواز گنڈا پور آج بھی پی ٹی آ ئی کے قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔پانا ما لیکس کے ساتھ ساتھ سانحہ ماڈل ٹاﺅن بھی ہمارا اولین ایجنڈا ہے۔سانحہ ماڈ ل ٹاﺅن کے شہداءکو انصاف دلانا ہمارے فرض ہے۔عوامی تحریک جب بھی سانحہ پر تحریک کی کال دے گی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

مزید :

لاہور -