یونس خان 2درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ، آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

یونس خان 2درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ، آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ...
یونس خان 2درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ، آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کاﺅنسل ( آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی بلے باز یونس خان دو درجے تنزلی کے بعد 5ویں پوزیشن پر آگئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی بلے باز یونس خان پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

نوازشریف نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو ۔۔۔بلاول بھٹو  بھی میدان میں آگئے 

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بازوں میں آسٹریلین ٹیم کے کپتان اسٹیون سمتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ہاشم آملہ دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ یونس خان تیسرے ٹیسٹ میں ناقص کاکردگی کے باعث 3 درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسد شفیق بھی 4 درجے تنزلی کے بعد 13 ویں سے 17 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ مصباح الحق 10 ویں اور اظہر علی بدستور 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

پی آئی اے نے کوئٹہ سے ملتان کیلئے فضائی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا

بلے بازوں کی رینکنگ میں تیسرا نمبر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ہے جبکہ پاکستان کے خلاف شارجہ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کریگ برتھ ویٹ 13 درجے ترقی کے بعد کیرئیر کی بہترین 19 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بولنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون، جنوبی افریقا کے ڈیل سٹین اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن بدستور پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم ویسٹ انڈیز سے تیسرا ٹیسٹ ہارنے کے بعد 2 پوائنٹس سے بھی محروم ہو گئی ہے تاہم بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہے، ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید :

کھیل -