کہوٹہ آکر خوشی ہوئی ،مخالفین کو نہیں پتہ یہاں کتنے خوبصورت لوگ رہتے ہیں:نواز شریف
کہوٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کہوٹہ آکر بہت خوشی محسوس ہوئی ،یہاں بہت خوبصورت لوگ رہتے ہیں ،مخالفین کو معلوم نہیں کہ یہاں کتنے خوبصورت لوگ رہتے ہیں ۔
”یہ بات کہہ کر بری طرح پھنس گئے“ کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جواب میں ایسا کیا کہہ دیا جو ثابت نہیں کیا جا سکے گا، سینئر صحافی کا دعوی جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
کہوٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے دنیا کو بتا دیا کہ ہم ایک مہذب قوم ہیں ،قوم نے بتا دیا کہ گالیاں دینے والا اور جھوٹ بولنے والا شخص قوم کا لیڈر نہیں ہو سکتا ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں عزت کرنے والے اور کرانے والے لوگ رہتے ہیں ،سر عام لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا قوم کا رہنما نہیں ہوسکتا۔کہوٹہ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ بھی بہت خوبصورت ہیں لیکن مخالفین کو نہیں پتہ کہ یہاں کتنے اچھے لوگ رہتے ہیں ۔