کوک سٹوڈیو سے پاکستان میں تہلکہ برپا کرنے والی مومنہ مستحسن دراصل کون ہیں؟ وہ باتیں جنہیں جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہاءنہ رہے گی

کوک سٹوڈیو سے پاکستان میں تہلکہ برپا کرنے والی مومنہ مستحسن دراصل کون ہیں؟ ...
کوک سٹوڈیو سے پاکستان میں تہلکہ برپا کرنے والی مومنہ مستحسن دراصل کون ہیں؟ وہ باتیں جنہیں جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) کوک سٹوڈیو سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مومنہ مستحسن 5 ستمبر 1992 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کا نام کاظم مستحسن ہے جو پاک آرمی کے ریٹائرڈ بریگیڈئیر ہیں اور ان کی والدہ کا نام ہما مستحسن ہے جو ایک ڈاکٹر ہیں۔

ٹیلی نار اور بیکن ہاﺅس نے مل کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
مومنہ مستحسن کے دو بھائی ہیں۔ بڑے بھائی کا نام ہاشم ہے جو ایک ڈاکٹر ہے جبکہ چھوٹے بھائی کا نام حیدر ہے جو انٹرنیشنل ریلیشن بیچلر ڈگری کیلئے زیر تعلیم ہیں ۔ مومنہ مستحسن نے لاہور گرائمر سکول سے اے لیول کیا اور بعد ازاں بائیو میڈیکل انجینئرنگ میں بیچلر ڈگری لی۔ انہوں نے 2016ءمیں سٹون بروک یونیورسٹی نیویارک میں ریاضی کیلئے اپلائی کیا اور انڈسٹریل انجینئرنگ میں ماسٹرز کا ارادہ کیا۔

مومنہ مستحسن کافی عرصے سے موسیقی کیساتھ وابستہ ہیں انہوں نے 2011ءمیں ’سجنا‘ گانا ریکارڈ کرایا جس کے بعد 2014ءمیں بالی ووڈ فلم ’ایک ولن‘ کا گانا ’آواری‘ بھی ریکارڈ کرایا۔  مومنہ ناصرف سنگر ہیں بلکہ رائٹر بھی ہیں اور انہوں نے فرحان سعید کے ساتھ گائے ہوئے مشہو رگانے ’پی جاﺅں‘ کی شاعری بھی خود لکھی تھی۔

لائیو انٹرویو کے دوران مومنہ مستحسن کے ساتھ نوجوانوں کی ایسی شرمناک حرکت کے دوڑ لگانا پڑ گئی
مومنہ مستحسن وائلن، کی بورڈ اور گٹار کو استعمال کرنا اچھی طرح جانتی ہیں اور 19 اگست کو کوک سٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ گائے آفریں نے ان شہرت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ کنیڈین اداکارہ نینا ڈوبریو سے ملتی ہے ۔

مزید :

تفریح -