کھانے کے شوقین پاکستانیوں کو آسٹریلین ذائقہ سے ہم آہنگ کرنے کیلئے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

کھانے کے شوقین پاکستانیوں کو آسٹریلین ذائقہ سے ہم آہنگ کرنے کیلئے فوڈ ...
کھانے کے شوقین پاکستانیوں کو آسٹریلین ذائقہ سے ہم آہنگ کرنے کیلئے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

  

کراچی (پ ر) کھانے کے شوقین کراچی کے لوگوں کو بہترین آسٹریلین کھانوں سے متعارف کرانے کی غرض سے آسٹریلین ہائی کمیشن نے آسٹریلین ٹریڈ اینڈ انویسٹمینٹ کمیشن ) (Austradeاور آواری گروپ آف ہوٹلز کے اشتراک سے آواری ٹاورز میں آسٹریلین فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے۔

ٹیلی نار اور بیکن ہاﺅس نے مل کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

4سے10نومبر تک جاری اس فیسٹیول میں دستیاب ان بہترین آسٹریلین کھانوں کو پرتھ کے مایہ نا ذ شیف جیسی ہینڈزنے خاص طور پر تیار کیا ہے۔پاکستان کے آسٹریلین ہائی کمیشنر مار گریٹ ایڈم سن اور آواری ٹاور کے جنرل مینیجر ایرک ہوئیر نے بزنس،آرٹس،ثقافت ،مختلف حکومتی طبقوں اور میڈیا سے متعلق کھانوں کے شوقین لوگوں کی ایک بڑی تعدادکی موجودگی میں اس فیسٹیول کا باقائدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ہائی کمیشنر ایڈم سن نے کہا کہ یہ فوڈ فیسٹیول اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ کھانے ہمیشہ سے پاکستانی اور آسٹریلین ثقافتی ورثہ اور شناخت کا اہم حصہ رہے ہیں۔

مس ایڈم سن اس موقع پر کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کافی تیزی سے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے جہاں دریافت کر رہے ہیں خاص طورپر فو ڈ پروڈکشن اور ذراعت میں ہماری سپورٹ کے ذریعے آسٹریلین فو ڈ فرنچائزذپاکستان میں بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔آواری ٹاور کی جنرل منیجر (ERICH HOYER) نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کر تے ہیں کہ دنیا بھر کے بہترین کھانوں کے ذائقے فراہم کریں، اور اس دفعہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے آبائی وطن سے پارٹنرشپ کی ہے۔

دودھ میں شہد ڈال کر پینے کا تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن دراصل اس کا فائدہ کیا ہوتا ہے؟ یہ اب تک کسی کو معلوم نہ تھا

ایک ہفتہ جاری رہنے والے اس آسٹریلین فوڈ فیسٹیول میں بہترین آ سٹریلین بار بی کیو ، آسٹریلین مصالحوںسے میزین،آسٹریلیا سے درآمد شدہ گوشت اور سی فوڈشامل ہیں۔ آسٹریلین ٹریڈ اینڈ (Austrade) Investment Commisionآسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کاروباری تعلقات کو پروان چڑھاتا ہے جن میں Retail Outlet, Frachise Stores, Food Chain, Dairy Companies اور ریسٹورنٹ شامل ہیں۔

مزید :

کراچی -