چچا عمران اگر آپ مائنس ون کا مطالبہ کریں گے تو ہم بھی کریں گے،پھر پی ٹی آئی کا چیئرمین شیخ رشید ہوگا :بلاول بھٹو زرداری
گھوٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’چاچا عمران میری زبان مت کھلواﺅ ،بہت برداشت کرلیا ،اپوزیشن کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا‘۔
ڈہرکی میں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرادری کا کہناتھا کہ ’چچاعمران یہ بھی بتائیں کہ انکل پاشا نے آپ کی کتنی مدد کی تھی ،بہت برداشت کر لیا ،میری زبان نہ کھلوائیں ، اپوزیشن کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ان کا کہناتھا کہ اگر آپ مائنس ون کا مطالبہ کریں گے تو میں بھی مائنس ون کا مطالبہ کروں گا اور پھر تحریک انصاف کا سربراہ شیخ رشید ہوگا اوروہ آپ سے بہتر کام کرے گا۔ان کا کہناتھا کہ یہ سب اقتدار کے لالچ میں اندھے ہوچکے ہیں،میں اس اقتدار کی اندھی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہتا کیونکہ سیاستدانوں کا کام ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہوتا ہے اس لیے پیپلز پارٹی نے چار مطالبات کیے۔میاں صاحب ہمارے چار مطالبات مان لیں ورنہ جو بھی نقصان ہوگا وہ آپ کا ہی ہوگا۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان آپ میرے والد کی تو بات کرتے ہو لیکن زرا لوگوں کو اکرام اللہ نیازی کا بھی تعارف کروائے ،لوگوں کو بتائیں کہ استاد حمید گل اور آپ نے بے نظیر بھٹو کیخلاف سازش کرائی تھی ۔