پی پی کے جلسے میں جوش کا فقدان، بلاول مستقبل میں عمران خان کے مقابلے میں بہتر اپوزیشن نہیں کرسکیں گے: مظہر عباس

پی پی کے جلسے میں جوش کا فقدان، بلاول مستقبل میں عمران خان کے مقابلے میں بہتر ...
پی پی کے جلسے میں جوش کا فقدان، بلاول مستقبل میں عمران خان کے مقابلے میں بہتر اپوزیشن نہیں کرسکیں گے: مظہر عباس

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے جلسے میں وہ جوش و خروش نہیں تھا جو پیپلز پارٹی کا خاصہ ہے، بلاول بھٹو زرداری مستقبل میں عمران خان کے مقابلے میں بہتر اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کرسکیں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کا کہناتھا کہ پنجاب سے پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہوچکا ہے اور صورتحال یہ ہے کہ ان کے اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے لوگ ہی اپنے لیڈر کی تصاویر نہیں لگاتے۔ پیپلز پارٹی اب بھی آصف زرداری سے باہر نہیں نکل سکی جس کی وجہ سے مستقبل قریب میں بھی پنجاب میں انہیں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔

جمہوریت بچانے کیلئے شیر کی قربانی دینا ہی ہوگی، پانامالیکس پر احتساب بل منظور نہ ہوا تو جوڈیشل کمیشن اور حکومت نہیں چلیں گے، چچا عمران ہم مائنس ون کی بات کریں گے تو پی ٹی آئی کا سربراہ شیخ رشید ہوگا: بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو تبدیلی کی بات تو کرتے ہیں لیکن صرف وزیر اعلیٰ کو تبدیل کردینا ہی تبدیلی نہیں ہے بلکہ گورننس میں بہتری لانا ہوگی۔ عمران خان بلاول کی نسبت زیادہ جارح مزاج ہیں جبکہ انہوں نے پیپلز پارٹی کی خراب کارکردگی کی وجہ سے پیدا ہونے والا خلا بہترین طریقے سے پر کردیا ہے۔ اس وقت عمران خان ہی اصل اپوزیشن کر رہے ہیں جبکہ بلاول بھٹو مستقبل میں بہتر اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کرسکیں گے ۔

مزید :

اسلام آباد -